بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی قومی سلامتی کے محکمے نے چین میں برطانوی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس (ایم آئی 6) کی جانب سےچین کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں کسی تیسرے ملک کے اہلکار کے ملوث ہونے کے کیس کو بے نقاب کیا۔
رپورٹ کے مطا بق ہوانگ نامی ایک غیر ملکی کسی غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کا انچارج تھا. 2015 میں برطانوی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس (ایم آئی 6) نے ہوانگ کے ساتھ "انٹیلی جنس شیئرنگ کے تعلقات” قائم کیے۔چین کے انٹیلی جنس کے محکمے کی تحقیقات کے مطابق ہوانگ نے برطانیہ کو مختلف درجے کی کل سترہ خفیہ دستاویزات فراہم کیں۔
اس کیس کی تحقیقات کے دوران ، چینی قومی سلامتی کے محکمے نےمتعلقہ فریق کو بروقت آگاہ کیا ، قونصلر وزٹس کا بندوبست کیا اور قانون کے مطابق ہوانگ کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا گیا۔