بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ناورو حکومت کے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کے حوالےسے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک خود مختار ملک کے طور پر، ناورو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ون چائنا کے اصول کو تسلیم کرتا ہے.
تائیوان کی انتظامیہ کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات” منقطع کر چکا ہے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے.چین ناورو حکومت کے فیصلے کو سراہتا ہے اور اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔
دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ چین ، ون چائنا اصول کی بنیاد پر ناورو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کے لیے تیار ہے۔