آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی نائب وزیرخارجہ سےملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ)‌آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کےلیے اہم ہیں اور علاقائی امن واستحکام کےلیےتعلقات اہمیت کےحامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی نائب وزیرخارجہ نے سی پیک منصوبوں کےلیے سیکیورٹی انتظامات پر اظہاراطمینان کیا۔