کاروباری ماحول کو "اطمینان بخش قرار

چین کی 90فیصد کمپنیوں نے کاروباری ماحول کو "اطمینان بخش قرار دیا ہے، سروے

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت نے ایک پریس کانفرنس کی اور "2023 چائنا بزنس انوائرمنٹ ریسرچ رپورٹ” جاری کی۔ "رپورٹ” سے پتہ چلتا ہے کہ سروے میں شامل تقریباً 90 فیصد کمپنیوں نے چین کے کاروباری ماحول کو اطمیان بخش یا اس سے اوپر کا درجہ دیاہے۔

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کی ترجمان یانگ فین نے کہا کہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کسٹم سروسز، مالیاتی اور ٹیکسیشن خدمات، اور سماجی کریڈٹ سمیت تین اشاریوں کی بہتری نے کمپنیوں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔

اس کے علاوہ آپریشنز اور سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے، "مقامی وسائل کا استعمال” اور "پیداواری مراکز قائم کرنا” کمپنیوں کے لیے نئی فیکٹریوں میں سرمایہ کاری کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں،سروے میں شامل کمپنیوں میں سے 70 فیصد سے زائد نے اپنی سابقہ آمدنی کو برقرار رکھا ہے یا اس میں اضافہ ہوا ہے، اور تقریباً 80 فیصد ہائی ٹیک کمپنیوں نے اپنی آمدنی یا ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

یانگ فین کے مطابق مارکیٹ کی توقعات کو دیکھتے ہوئے، سروے کی گئی کمپنیوں میں سے 70 فیصد سے زیادہ وبا کے بعد صورت حال مستحکم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سے نسبتاً مثبت توقعات رکھتی ہیں، اور سروے کی گئی غیر ملکی تجارتی کمپنیوں میں سے 50 فیصد سے زیادہ نے2023 میں اپنے آرڈرز کے حجم میں اضافہ دیکھاہے۔