چائنا میڈیا گروپ , ڈومیسٹک ٹرینڈی پروڈکٹس

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے   "ڈومیسٹک ٹرینڈی پروڈکٹس نمائش ” کی نقاب کشائی 

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے   ”  لالٹین فیسٹیول کے موقع پر  ڈومیسٹک  ٹرینڈی پروڈکٹس نمائش ” کی نقاب کشائی کر دی گئی ۔ سی پی سی کی   مرکزی  کمیٹی کے   شعبہ تشہیر کے نائب  وزیر  اور  چائنا میڈیا گروپ کے صدر  شین ہائی شیونگ نے  مذکورہ تقریب  میں شرکت کی۔

 سی ایم جی کے  رہنما پھنگ جیئن منگ  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈریگن کے سال کےاسپرنگ فیسٹیول کے موقع پر ، گھریلو جدید برانڈز بڑے پیمانے پر مقبول ہوئے ہیں ۔

نئی توانائی کی گاڑیاں ، گھریلو موبائل فون ، روایتی کپڑے اور دیگر  چینی ساختہ  مصنوعات صارفین میں انتہائی "مقبول” ہو چکی ہیں۔  چینی مصنوعات  کی مقبولیت نہ صرف چین کی مینوفیکچرنگ کی سطح میں بہتری کو اجاگر کرتی ہے ، بلکہ چینی مارکیٹ کی مضبوط کھپت کی قوت محرکہ کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

2024 میں ، چائنا  میڈیا گروپ اپنے چینلز کے ذریعے  گھریلو برانڈز کو فروغ دینے اور قومی سطح کی کھپت کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا ۔

سی ایم جی کے زیر اہتمام "ڈومیسٹک ٹرینڈی پروڈکٹس کی  نمائش ” باضابطہ طور پر 24 فروری کو شروع ہوئی ہے .