حکومت گرانے

حکومت گرانے سے کس نے روکا ہے ؟ہمیں کسی فارڈ بلاک کی ضرورت نہیں ‘ وزیرقانون راجہ بشارت

لاہور:صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کو حکومت گرانے سے کس نے روکا ہے ؟ہمیں (ن) لیگ میں کسی فارڈ بلاک کی ضرورت نہیں ‘ نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی خواہش پوری نہیں کرسکتے(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت کی آڑ میں قوم کو ایک مرتبہ پھر بے وقوف بنانا چاہتی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا کہ ہم نواز شریف کو علاج کیلئے تمام سہولتیں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی خواہش پوری نہیں کر سکتے، یہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے دائرہ کارمیں نہیں آتا۔ نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ صرف عدالت ہی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کی آڑ میں قوم کو ایک مرتبہ پھر لالی پوپ دے کر بے وقوف بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں، یہ ذاتی مفاد کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ کو حکومت گرانے سے کس نے روکا ہے، عوام ان پر اب اعتماد نہیں کرتے، پی ٹی آئی کو(ن)لیگ میں کسی فاروڈ بلاک کی ضرورت نہیں۔