بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ کی نائب سربراہ اور ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز میں 40 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا خالص اضافہ ہوا ہے.
مارچ کے اختتام پر 70 سے زائد ممالک اور علاقوں کے 1100 سے زائد غیر ملکی ادارے چینی بانڈ مارکیٹ میں داخل ہوئے جو کہ ملکی بانڈز ہولڈنگ کا 2.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کے اختتام سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال مارچ تک غیر ملکی مرکزی بینکوں اور بینکاری مالیاتی اداروں نے ایک سال سے زائد کے چینی بانڈز میں زیادہ سرمایہ کاری کی جو بانڈز ہولڈنگز کا 56 فیصد رہا ہے۔
چین کے قومی محکمہ برائے غیرملکی زرمبادلہ کی جانب سے 18 اپریل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے ابتدائی حساب کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اشیاء اور خدمات میں چین کی مجموعی تجارت 60 ارب امریکی ڈالر سے زائد سرپلس حاصل کی گئی ہے جو تاریخ کے اسی عرصے میں ایک بلند معیار پر ہے۔