بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ کے فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ سلسلہ وار ویڈیوز ” شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال” کے ٹریلر اور پرومو فرانس میں کئی مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یورونیوز، فرانسیسی "انٹرپرینیور” میڈیا گروپ، اور فرانسیسی "ڈیلی امیج” ڈیلی موشن پر نشر کیے جا رہے ہیں۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی دانشمندی کو واضح طور پر ظاہر کرنے کے لیے ان سلسلہ وار ویڈیوز میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور بات چیت کے سلسلے میں درج قدیم چینی کلاسیکی اقتباسات کو منتخب کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیوز چین کی شاندار روایتی ثقافت میں شامل نئے دور کے مفہوم اور عالمی اقدار کو بہتر طور پر واضح کرتی ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 3 مئی سے سلسلہ وار ویڈیو "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال” کے ٹریلرزاور پروموشنل ویڈیوز یورونیوز کے آفیشل ویب سائٹ، ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز پر آن لائن نشر ہوتے رہیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ یورونیوز مین اسٹریم یورپی میڈیا میں سے ایک ہے جس کا صدر دفتر فرانس میں ہے، جو دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 400 ملین صارفین کا احاطہ کرتا ہے۔