قتل ہونےوالی

طالبعلم کے ہاتھوں قتل ہونےوالی سکول پرنسپل کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور:سندر پولیس نے طالبعلم رضوان کے ہاتھوں قتل ہونے والی سکول پرنسپل کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔: ملزم نے والدین کو شکایت لگانے پر سکول پرنسپل شگفتہ کو تیز دھار آلے سے قتل جبکہ بہن کو زخمی کر دیا ۔ مقتولہ پرنسپل نے ملزم کو ٹیچرز کے ساتھ تعلقات رکھنے پر سکول سے نکال دیاتھاجس کی رنجش پر ملزم نے اپنی پرنسپل کو قتل جبکہ اسکی بہن کو زخمی کر دیا تھا۔ڈولفن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا تھا۔