ستوکتلہ پولیس

ستوکتلہ پولیس نے تین رکنی طارق اوڈھ ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر لیا

لاہور:تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے تین رکنی طارق اوڈھ ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تین موٹرسائیکلیں، پستول،چار موبال فونزاور پچاس ہزار روپے نقدی برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میںعلی، مظہر اور طارق عرف طاری شامل ہیںجنہوں نے ستوکتلہ، نواب ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ کے علاقہوںمیں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور ڈکیتی چوری اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوںکے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔