چینی پیس کیپرز بہت پیشہ ورانہ اور امتیاز ی حیثیت کے حامل ہیں، جین پال لیکروئکس

چینی پیس کیپرز بہت پیشہ ورانہ اور امتیاز ی حیثیت کے حامل ہیں، جین پال لیکروئکس

بیجنگ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے پیس کیپنگ آپریشنز، جین پال لیکروئکس نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چین کے تحفظ امن کے اہلکار وں کی کوششوں اور تعاون کے لیے چین کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کا کردار بہت اہم، تعمیری اور مددگار ہے۔ چین نے نہ صرف تحفظ امن کے لیے مالی تعاون کیا ہے ،بلکہ چینی پیس کیپرزبھی بہت پیشہ ورانہ اور امتیاز ی حیثیت کے حامل ہیں ۔تحفظ امن کے لیے چین نے تجاویز پیش کیں ہیں جن میں پیس کیپرز کی حفاظت کے حوالے سے چین کی پیش کردہ تجویز بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اس مسئلے پر سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے کوشش کرتا رہا ہے اور "پیس کیپرز کی حفاظت کے فرینڈز گروپ” کی قیادت کرتا رہا ہے۔وا ضح رہے کہ 29 مئی کو انٹرنیشنل ڈے آف یو این پیس کیپرز منا یا گیا.