قادیانیوں کی تعیناتی

اعلی عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی ،ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلی عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر

سماعت درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ

میں اعلی عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ

کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔سماعت کے دور ان ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت کے

روبرو پیش ہوئے اور وزارت دفاع کے نمائندہ بریگیڈیئر فلک ناز بھی عدالت میں موجو د تھے ۔عدالت

نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔