لاہور: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے چین اور جرمنی میں منعقدہ عالمی نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
ترجمان کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ” آئیسپو شنگھائی “ 5تا7جولائی منعقد ہو گی جس میں سپورٹس پروڈکٹس بشمول آﺅٹ ڈور ٹریولنگ، پیڈنگ اینڈ واٹر سپورٹس، فٹنس ، سپورٹ سٹائل، ایکشن سپورٹس ، فیبرکس اینڈ فائبرز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ ” ایگری ٹیکنیکا“ نمائش 10تا16نومبرجرمنی کے شہر ہینوور میں منعقد ہو گی جس میں زرعی مشینری، آلات اور اسسریز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ آئیسپو شنگھائی میں شرکت کےلئے درخواستیںجمع کرانے کی آخری تاریخ29مارچ جبکہ ایگری ٹیکنیکا کے لئے آخری تاریخ25مارچ مقرر کی گئی ہے۔