ترمیم کو ختم

18ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ

سکھر :پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے،ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات کی ۔پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھول بجا کر بتا رہی ہے کہ پاکستان کو قرضہ مل رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ مر جائیں گے لیکن قرضہ نہیں لیں گے لیکن اب قرضہ مانگ کر خوشیاں منائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہو کر لوگوں سے قرضہ مانگ رہا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم نے ملک کی عزت دا پر لگا دی۔
صوبوں کی خود مختاری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور صوبوں کو خود مختاری دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہی پاکستان کا آئین بنایا اور اس کو محفوظ کیا۔ حکومت 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن صوبے 18 ویں ترمیم ختم نہیں ہوں دیں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات کی ہے، لوگ سوال کرتے ہیں 6 مہینے بعد کیوں احتجاج کر رہے ہیں، ہم نے حکومت کو وقت دیا لیکن حکومت کوئی بہتری نہیں لا سکی۔پنجاب اسیمبلی میں بلاول بھٹو کے خلاف قرار داد سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے پہلے ان کے دادا ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف قرارداد پیش کی گئیں تھی جب کہ انہیں تو غیر مسلم قرار دینے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی کی سیاست کیا ہے سب جانتے ہیں، بھٹو فیملی عوام کی حکومت چاہتی ہے۔