نقیب اللہ قتل

نقیب اللہ قتل کیس،راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

کراچی:انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

پیرکوانسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے راﺅانوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہوں کو 11اپریل کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو بھی طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں افسران سمیت 13 پولیس اہلکار عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں جبکہ را انوار اور ڈی ایس پی قمرسمیت 5 ملزمان ضمانت پر ہیں۔