برآمدات پر

برآمدات پر ٹیکس وصولیوں کی شرح میں آٹھ ماہ کے دوران 19فیصدکمی، برآمدات میں 1.85 فیصد اضافہ ہوا ، ایف بی آر

اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال 2018-19کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران برآمدات پر ٹیکس وصولیوں کی شرح میں 19فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری 2018-19کے دوران برآمدات پر 21ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 17.6 ارب روپے کے ٹیکس وصول ہوئے تھے اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات پر ٹیکس وصولیوں میں 3.4 ارب روپے یعنی 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس دوران مالی سال میں ملکی برآمدات میں 1.85 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 15.11 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران 14.85 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔