اسلام آباد( آن لائن )ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) نے برونائی کے کے لئے تجارتی وفد میں شمولیت کے خواہشمند اداروں سے 10اپریل 2019تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد 9 سے 12جون 2019کے دوران برونائی کا دورہ کرے گا جس میں پھل اور سبزیاں ، مچھلی اور سمندری خوراک ، کپڑا اور تیار ملبوسات ، آلات جراحی ، کٹلری اور برتن سمیت کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے ادارے شمولیت سے نئی منڈیاں تلاش کرکے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے۔