آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے حکومت پرعزم

 ایچ ای سی کی طرف سے آئی ٹی یونیورسٹی کے ہیلتھ مانیٹرنگ سسٹم منصوبے کیلئے 59 لاکھ 70 ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری، کمیشن یونیورسٹی کو مذکورہ گرانٹ 2 اقساط میں جاری کرے گا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے رئیل ٹائم ہائر پاور موٹر انڈکشن ہیلتھ مانیٹرنگ سسٹم منصوبے کیلئے 5.97 ملین کی گرانٹ جاری کرے گا۔ کمیشن یہ گرانٹ دو سالانہ اقساط میں اپنے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے منصوبے کے تحت جاری کرے گا۔ ایس آر سی اس منصوبے کی تکمیل تک آئی ٹی یونیورسٹی کو ضروری مشینری اورانسانی وسائل مہیا کرے گا۔

ایس آر سی جو صدیق شفیع گروپ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، کیمیکلز سے متعلقہ متنوع کاروبار میں تیزی سے فروغ پانے والی صنعت کا درجہ حاصل کر چکا ہے، یہ ادارہ پاکستانی اور بیرون ملک یونیورسٹیوں کے ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر چکا ہے۔