مریم اورنگزیب رکشے میں سوار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں

لاہور:نواز شریف سے ملاقات کے لئے مریم اورنگزیب رکشے میں بیٹھ کر کوٹ لکھپت جیل پہنچیں۔ آج نواز شریف سے ملاقات کا دن تھا، بہت سے لیگی کارکنان ان سے ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ ایسے میں مریم اورنگزیب بھی نواز شریف سے ملنے کیلئے آئیں تو انہیں ناکے پہ روک لیا گیا جہاں وہ رکشے میں سوار ہو گئیں اور جیل تک پہنچیں۔