آئی سی سی

آئی سی سی کا کرپشن کی روک تھام کیلئے انٹرپول کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لیون (این این آئی)کرکٹ کی عالمی گورنگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل میں کرپش کی روک تھام کے لیے انٹرپول کےساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینیجر ایلکس مارشکل فرانس کے شہر لیون میں قائم انٹرپول کے دفتر میں عالمی پولیس تعاون تنظیم کے حکام سے ملاقات کی جہاں دونوں اداروں نے مل کر کام کرنے اور کھیل میں کرپشن کو بچانے سے متعلق طریقہ کار پر غور کیا۔کرکٹ کی عالمی گورنگ باڈی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایلکس مارشل نے کہا کہ آئی سی سی اور انٹرپول مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور لیون میں ہونے والی ملاقات بھی مثبت ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے دنیا کے تمام ممبر ممالک کے ساتھ روابط بہت اچھے ہیں، تاہم انٹرپول کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ دنیا کے 194 ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینیجر نے واضح کیا کہ ان کی زیادہ تر توجہ کھلاڑیوں کی تعلیم اور انہیں بدعنوان عناصر سے روکنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آئی سی سی کی تحقیقات میں یہ کرپشن ثابت ہوتی ہے تو وہ اس معاملے کو متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیں گے اور یہ کام ادارے کے لیے انٹرپول ہی کرے گا۔

انٹرپول کے کرمنل نیٹ ورکس یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوزے ڈی گریشیا نے کہا کہ کھیل لوگوں کو قریب لاتے ہیں لیکن پیشہ ور مجرم اپنا پیشہ بنانے کی غرض سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آئی سی سی جیسے اداروں کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کی مدد سے اپنے شراکت داروں کو جامع ردِ عمل دینے میں کامیاب ہوئے