اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا، سوزوکی،ٹیوٹا)کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار میں 10.38فیصد جبکہ فروخت میں 9.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں پہلے 7ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں ( ہنڈا، سوزوکی، ٹیوٹا)کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار 64 ہزار 243 یونٹس رہی جورواں مالی سال2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران 70ہزار 914 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا، سوزوکی، ٹیوٹا)کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار میں 6 ہزار 671 یونٹس یعنی 10.38فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوںکی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی فروخت 64 ہزار143یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران 70 ہزار 232 یونٹس تک بڑھ گئی ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوںکی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی فروخت میں 6 ہزار89 یونٹس یعنی 9.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔