سلک کی درآمد

سنتھیٹک اینڈ آرٹیفیشل سلک کی درآمد میں 8 ماہ کے دوران 19.13 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سنتھیٹک اینڈ آرٹیفیشل سلک کی ملکی درآمدات میں 19.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ءکے دوران 56.3 ارب روپے کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا فروری 2017-18ءکے دوران درآمدات کا حجم 47.2 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سنتھیٹک اینڈ آرٹیفیشل سلک کی درآمدات میں 9.1 ارب روپے یعنی 19 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔