اسد عمر کی

وزیر خزانہ اسد عمر کی عالمی بینک کے صدر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں عالمی بینک کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد پر جاری بات چیت سے آگاہ کیا۔

عالمی بینک کے صدر نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اپنے دورہ امریکہ کے دور ان وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے بھی ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے ساتھ بھی ملاقات کی۔