اسلام آباد (این این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی تیاریاں مکمل کر لی ۔ترجمان کے مطابق تمام کمپنیاں سامان دینے پر راضی ، پیکج شروع ہونے سے پہلے ملک بھر کے تمام سٹورز اشیاءضروریہ سے بھر دیے جائینگے۔
ترجمان نے بتایا کہ سامان سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے معاملات طے پاگئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق تمام کمپنیاں بشمول برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کمپنیاں رمضان ریلیف پیکج کیلئے سبسڈائزڈ سامان دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام کمپنیاں بقایاجات کی ادائیگیوں کی یقین دھانی پر رمضان میں اشیاءخوردنوش سپلائی کرنے پر رضامند ہیں ۔