ایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہوگی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور : ماضی میں قومی وسائل کابے دریغ ضیاع کیا گیا۔ ہم قومی وسائل کے امین ہیں، ایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اجلاس سے خطاب۔ اجلاس میں ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی کمپنی کی کشتیوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو کمپنی کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت، کمیٹی کمپنی کے اثاثوں کی دیگر محکموں کو منتقلی بارے حتمی سفارشات پیش کریگی، عمارت کو ریسٹ ہاؤس بنا کر سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال میں لایا جائے۔