وزیر پٹرولیم غلام سرور نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سالانہ 50 ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے۔
پریس کانفرنس میں وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ نئی دریافت نہ ہوئی تو موجودہ گیس 2027ء میں ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں، حکومتیں کتنا عرصہ سبسڈی برداشت کریں گی؟
غلام سرور نے مزید کہا کہ 50 ارب سالانہ کی گیس چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک گیس مہنگی خرید کر سستی دیتے رہیں گے؟
وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ مہنگی گیس کی خریداری ہے۔