ڈالر کی

پاکستان میں8 سال کے دوران16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی

اسلام آباد ( آن لائن) گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں 16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010ئ تا 2018ئ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16.85 ارب ڈالر کی ایف ڈی ائی کی گئی ہے جس میں سے 10.62 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری انرجی، فنانس، ا?ئی ٹی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں کی گئی جو اس دوران کی جانے والی مجموعی ایف ڈی ائی کے 63.02 فیصد کے مساوی رہی ہے۔

بی او ائی کی رپورٹ کے مطابق 8 سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں کی جانے والی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 1.93 ارب ڈالر رہا ہے۔

اس طرح گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کا حصہ صرف 11.5 فیصد رہا ہے۔