گاڈزیلا

فلم ”گاڈزیلا: کنگ آف دی مونسٹرز “ کا فائنل ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ”گاڈزیلا: کنگ آف دی مونسٹرز “ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکل ڈوہرٹی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ایڈونچر فلم ”گاڈزیلا: کنگ آف دی مونسٹرز “ کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل ڈائنو سار نمابلا پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچتا ہے.

جس پر اس دیوہیکل کا مقابلہ کرنے کے لئے مونسٹرز کے اصل بادشاہ کو بلایا جاتا ہے۔ فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ، ملی بوبی براﺅن، وارا فرمیگا، کیلی شینڈلر، چارلس ڈینس اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم31مئی کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔