اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں موجود تمام میڈیکل سٹور کو بغیر ڈاکٹری نسخہ کے اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔
ہفتہ کو فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے تمام میڈیکل سٹورز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا جس میں کہاگیاکہ آئندہ بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے کوئی اینٹی بائیوٹیک نہ بیچی جائے۔