بدعنوانی

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے وزیر اعظم پاکستان پر عزم ہیں‘بشارت راجہ

راولپنڈی (این این آئی)صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر عزم ہیں –

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالو ںمیں ملک کو لوٹ گھسوٹ کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا جس کے ازالے کے لئے وقت درکار ہو گا – انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت صحیح معنوں میں پروان چڑھے گی –

انہو ںنے ان خیالات کااظہار آج پاکستان تحریک انصاف کے مقامی راہنماءشمس تبریز اور محمد بشیر کی طر ف سے مصریال روڈ چمن آباد راولپنڈی میں دیئے گئے افطا ر ڈنر کے موقع پر کیا -صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ماہ رمضان کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے – انہو ںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ ضلعی انتظامیہ کے علاوہ عوامی نمائندے بھی کررہے ہیں – انہو ںنے کہا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے –