بھارتی کوریو گرافر سلمان خان بھی ’’می ٹو ‘‘ کا شکار

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی کوریو گرافر اور  ڈانسر سلمان یوسف خان بھی ’’ می ٹو‘‘ مہم کا شکار ہو گئے ۔

ڈانسر کے خلاف ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون ڈانسر نے ہراسگی کی  شکایت درج کرائی ۔ شکایت میں کہا گیا کہ  سلمان  سے پہلی ملاقات ممبئی میں کافی شاپ میں ہوئی ، گھر واپس چھوڑتے ہوئے سلمان نے دست درازی کی ۔

خاتون ڈانسر نے کہا کہ دوسری مرتبہ ائیر پورٹ  سے واپسی پر ڈانسر سلمان خان اور ان کے  کزن نے  غیر مناسب انداز میں چھوا  اور چند روز بعد  بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔

یاد رہے کہ بھارت میں  می ٹی مہم  گزشتہ سال کے اوائل میں پہنچی تھی جس کے بعد نانا پاٹیکر ، راج کمار ہیرانی ، کیلاش کھیر  سمیت بہت مہذب نام  اس مہم کا شکار ہوئے ۔