اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 72واں اجلاس میں شرکت کےلئے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں عالمی صحت عامہ بارے پالیسیز وضع کی جاتی ہیں،جہاں وہ ممبر مملک کو حکومت کی صحت کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈا سے آگاہ کریں گے۔جنیوا پہنچ کر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او کا یہ اجلاس 194 ممالک پر مشتمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں صحت کا شعبہ ایک مشترکہ ذمہ داری پر مبنی ہے جس کا مقصد دفاعی نظام تک پہنچنا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا صحت کے ھوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے کو پوری نیک نیتی کے ساتھ پورا کرے گی ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ یہ اجلاس ایک اچھا موقع فراہم کرتا ھے جس کے زریعے صحت کے شعبے میں جو ترقی کی ھی اور درپیش چیلنجز کو نبرد آزما ھونے کے حوالےسے آگاہ کر سکیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج جو ڈبلیو ایچ او کا اس سال کا تھیم ھے کو مختلف زاویے سے زیر بحث لایا جائےگا۔
انہوںنے کہاکہ اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے وزراءصحت سے میٹنگ کی جائیں گی اور صحت کے شعبے میں تعاون پر غور کیا جائےگا۔انہوںنے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے ڈایریکٹر جنرل ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر شعبوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کی جائےگی،ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو صحت کےشعبے کو مستحکم بنانے کےلئے مزیز تعاون کی درخواست کی جائےگی۔