لیموں کی قیمت

عام مارکیٹ میں لیموں کی قیمت 215 روپے فی کلو ہو گئی

راولپنڈی (اے پی پی )ڈپٹی کمشنرراولپنڈی چوہدری محمدعلی رندھاوانے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ اتوار کو سبزی منڈی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی لگوائی۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادخوشدل ہوتی بھی اس موقع پر موجود تھے –

انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی میں لیموں کی فی کلو قیمت فروخت میں کمی آ گئی جس سے عام مارکیٹ میں لیموں کی قیمت 215 روپے کلو ہو گئی ہے – اسی طرح سکواش، مٹر اور دوسری سبزیوں کے نرخوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے -اس موقع پر بتایا گیا کہ گذشتہ روز کی شدید بارش کے نتیجے میں سبزی منڈی تک مال کی ترسیل کم رہی جس کی وجہ سے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ کمی واقع نہیں ہوئی تاہم بتایا گیاہے کہ اگلے دو، تین روز میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہوگا-

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ اتوار کے روز زیادہ خریداری کے امکان کے پیش نظر تمام سستے بازاروں میں اشیاء خورد و نوش وافر مقدار میں فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہری اپنی ضروریات کے مطابق خریداری کر سکیں ۔