لاہور: وزارت صنعت نے نوجونوں کے لیے لون پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں نوجوانوں کیلئے قرض پروگرام شروع کیا جائیگا۔ پروگرام کے تحت 6 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک قرض دیں گے۔ خواتین کو قرض پروگرام میں خصوصی رعائت حاصل ہوگی ۔ لڑکیوں کے لیے 90 فیصد حکومت اور 10 فیصد خواتین برداشت کریں گے ۔ خواتین کے قرض کے لیے گریس پریڈ 10، لڑکوں کے لیے 6 مہینے ہوگا۔ یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلبہ کو قرضے دیئے جائینگے ۔
