لاہور(آن لائن) چیف آفیسر ایجوکیشن لاہورپرویزاخترخان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لئے کثیر رقم مختص کررکھی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میںبنیا دی سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.
جس کے یقینااس شعبہ کی بہتری ہو گی۔انہوں نے کہاکہ لوگ تعلیم چاہتے ہیںاو ر انہیں مواقع فراہم کرنا وقت کی عین ضرورت ہے۔ پرویزاخترخان نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات لانا نہایت ہی ضروری ہیں۔تاکہ ہم دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روزآن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کررہے تھے ،ڈاکٹرمحمدعدنان ،سیدصدا حسین کاظمی بھی اس موقع پر موجودتھے،انہوںنے کہا کہ ہم وہ اقدامات اٹھائیں جو کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں کارگر ثابت ہو سکے۔تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ طلباءکی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے۔
پرویزاخترخان نے مزیدکہا کہ ہمارامقصد طلباءکو ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کوترقی دی جارہی ہے ،تمام سکولوںکو رجسٹرڈبھی کیا جارہا ہے،گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کا سروے کروایا جائے گا،پرویزاخترخان نے مزیدکہا کہ جن سکولوں کا رزلٹ اچھا نہ آیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے پینے کے لئے صاف پانی کے کولرلگوادیئے گئے ہیں،اساتذہ بچوں کو عبادت سمجھ کردل لگا کرپڑھائیں ،مار نہیں پیار کو عملا کرکے دکھائیں ،انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کتابوں کی کوئی کمی نہیں.
٭٭