حالیہ اضافے

ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے چند روز میں ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے، اے سی سلیپر کے کرایوں میں 15 فیصد، اے سی بزنس میں 10 فیصد اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 2 سے 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن پر روزانہ ساڑھے 4 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے اضافے سے روزانہ 20 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ ریلوے نے گزشتہ سال 7 دسمبر کو کرایوں میں 7 سے 11 فیصد اضافہ کیا تھا اور یکم جون کو ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔