200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17جون کو ہو گی

لاہور(اے پی پی ) 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 جون بروز سوموار کو ہو گی. جس میں جیتنے والے خوش نصیبوں کو پہلا انعام ساڑھے7 لاکھ روپے، ڈھائی لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 1250 روپے کے 2394 انعامات ملیں گے یہ بات سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بتائی ہے۔