ایک موریہ پل انڈر پاس کی بھی سنی گئی

لاہور: ایک موریہ پل انڈر پاس منصوبے کی بھی سنی گئی۔ ایک سال بعد دوبارہ تعمیرات کا آغاز ۔ منصوبہ چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ ایک موریہ پل انڈر پاس و توسیعی منصوبہ ۔ ایک سال التواء کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ تعمیرات کا آغاز۔ ایل ڈی اے نے توسیع کےلیے ، مسماری کا عمل شروع کر دیا ۔ منصو بہ پر70 کروڑ رو پے لاگت آئے گی۔25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ۔ایک موریہ پل کے ساتھ ایک اور پل مزید بنایا جائے گا۔ ایک موریہ پل کی 33 فٹ تک توسیع کی جائے گی۔ منصوبے کو 2 فیز اور 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سرکلر روڈ پر ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔ عام انتخابات سے قبل مکمل ہونے والا منصوبہ فنڈز کی قلت کے باعث ادھورا رہ گیا تھا۔