پام آئل کی

پام آئل کی ملکی برآمدات میں 17.4فیصد کمی

اسلام آباد (این این آئی)اپریل 2019ء کے دوران پام آئل کی ملکی برآمدات میں 17.4فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 153.1ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2018ء کے دوران 185.3ملین ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا تھا اس طرح اپریل 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2019ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 32.2ملین ڈالر یعنی 17فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔