ترقیاتی بجٹ

آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 925ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 925ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 675ارب روپے پی ایس ڈی پی جبکہ 250ارب روپے متبادل زرائع کے خرچ کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویڑن کیلئے ایک ارب 26کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 10کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز کابینہ 38ارب 78کروڑ روپے کی تجویز ہے ،کامرس ڈویژن کیلئے 50کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

دستاویز کے مطابق کمیونیکشن ڈویڑن کیلئے 24کروڑ 83لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، ذر ائع نے بتایاکہ ڈیفنس ڈویژن کیلئے 45کروڑ 60لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن کیلئے33کروڑ 32لاکھ روپے کےترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ۔ دستاویز کے مطابق فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 4 ارب 84کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب 80کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،فارن افیئرز ڈویڑن کیلئے 2 کروڑ 97 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ہائیر ایجوکیشن کیلئے 28 ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 ارب 43 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ہیومین رائٹس ڈویڑن کیلئے 12کروڑ 29 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز ہے ۔ دستاویز کے مطابق صنعت و پیداوار۔ ڈویڑن کیلئے 2 ارب 34 کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلئے 51 کروڑ 61 لاکھ روپے کےترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ،آئی ٹی اینڈٹیلی کام ڈویژن کیلئے 7 ارب 81کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے بجلی منصوبون کیلئے 24ارب 45کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ، دستاویز کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 30کروڑ 14لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ،پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 58کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 47کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،پاورٹی الیوی ایشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن کیلئے 20کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کیلئے 16ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ،ریونیو ڈویژن کیلئے ایک ارب 81کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ،سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 6 ارب 23کروڑ روپے ،سپارکو کیلئے 6ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 20کروڑ 28لاکھ روپے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ، دستاویز کے مطابق وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 85ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ، بین الصوبائی ہم آہنگی وزارت کیلئے 33کروڑ 99لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان کیلئے 44 ارب 69کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز ہے ۔

دستاویز کے مطابق قانون و انصاف کی وزارت کیلئے ایک ارب 24کروڑ کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز،میری ٹائم افیئرز کا بجٹ تین ارب روپے 90کروڑ روپے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ نارکوٹکس کنٹرول ڈویڑن کیلئے 13کروڑ 52لاکھ روپے رکھنے کی تجویزہے ،نیشنل فوڈ سیکورٹی کیلئے 12 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ، دستاویز کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن کیلئے13ارب 37کروڑ روپے مختص کرنے کرنے کی تجویز ہے ،قومی تاریخ و تعلیمی ورثہ کیلئے 12کروڑ 80لاکھ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں کا کل ترقیاتی بجٹ 371ارب 94کروڑ روپے کا تخمینہ ،این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 155ارب 76کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ دستاویز کے مطابق بجلی منصوبوں کیلئے این ٹی ڈی سی /پیپکو کا ترقیاتی بجٹ 42ارب 29کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ،ایرا کیلئے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ دستاویز کے مطابق آئی ڈی پیز کی بحالی و سیکورٹی کیلئے 65ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ،وزیر اعظم یوتھ ہنر مند اقدامات کیلئے 10 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویزہے ،کلین گرین پاکستان پروگرام کیلئے 2 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویزہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیے گئے دس سالہ فاٹا ڈویلپمنٹ پلان کیلئے 22ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔