انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ 6 فروری کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا تاجر کنونشن ہونے جا رہا ہے جو کہ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا،جس میں پنجاب بھر سے تاجر برادری کے نمائندے شرکت کرینگے۔ میاں سلیم نے کہا کہ اے ٹی ایل کے بینر تلے اس تاجر کنونشن میں پنجاب بھر کے ہر شہر سے تاجر برادری کے نمائندوں سمیت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، سینئر سیاستدان اعجاز چوہدری، وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب فیاض الحسن چوہان، چیئرمین لیسکو، ڈی سی او لاہور و دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان شرکت کرینگے۔ میاں سلیم نے کہا کہ انجمن تاجران آل پاکستان اشرف بھٹی ہی تاجروں کی نمائندہ جماعت ہے جو کہ حاجی مقصود بٹ مرحوم کے اصل جانشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر تاجر گروپوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ اپنی انا کے بت توڑ کر مرکزی انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ میں شامل ہو کر تاجروں کی طاقت کو اور مضبوط کریں تاکہ آنے والے وقت میں اور موجودہ تاجربرادری کودرپیش مسائل کو حل کروانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے مفادات کی خاطر تاجروں کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جس سے تاجر برادری میں کمزوری آئی جس کا فائدہ ان حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ہوا،اور نقصان صرف اور صرف تاجر برداری کا ہوا۔ آج وقت ہے کہ تاجر وں کے تمام دھڑے ایک ہو جائیں تاکہ آنے والے وقت میں جو مسائل آنے ہیں ان کا پہلے ہی سدباب کر لیا جائے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM