چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان نےسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس یکم جولائی کوطلب کرلیا

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے یکم جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا جس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 13 ناموں پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے تجویز کردہ ناموں میں 10 وکلا اور تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔لاہورہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز کیے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سے ہمایوں امتیاز،شکیل احمد اور صفدر سلیم شاہد کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اسی طرح ایڈووکیٹ آصف سعید رانا، ایڈووکیٹ خالد وحید خان، ایڈووکیٹ ناصر محمود اور ایڈووکیٹ ملک وقار حیدر کے ناموں پر بھی جوڈیشل کمیشن میں غور کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئے ایڈووکیٹ محمد الیاس شیخ اور ایڈووکیٹ محمد زبیر خالد سمیت 4 دیگر وکلا کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔