ہائی برڈ گاڑیاں

ہنڈائی،سنگا پور کو 2 ہزار ہائی برڈ گاڑیاں فروخت کرے گا

سیؤل (اے پی پی) جنوبی کورین کارساز ادارہ ہنڈائی سنگا پور کو 2 ہزار’لونیچ‘نامی ہائی برڈ گاڑیاں فروخت کرے گا۔مذکورہ گاڑیاں سنگا پور کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے پبلک سیکٹر کے لئے خریدی ہیں جو کہ ان کو 2020 میں فراہم کر دی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں بطور ٹیسیز چلائی جائیں گی جو کہ پہلے سے ہی سنگا پور میں رائج ہیں۔ہنڈائی گزشتہ تیرہ سال سے سنگا پور کی ٹیکسی مارکیٹ کو گاڑیاں فراہم کر رہا ہے۔سنگا پور میں دو میں سے ایک ٹیکسی پلیٹ فارم ہنڈائی کا ہی تشکیل دیا ہوا ہے۔