خنجراب

دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس (آج) شروع ہوگی

گلگت (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت حکومت کے تعاون سے دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس (آج) جمعرات سے شروع ہوگی۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں سری لنکا، افغانستان سیمت پاکستان کی دس ٹیمیں جن میں بلوچستان، گلگت، اسلام اباد، خیبر پختونحوا، پنجاب، سندھ، آرمی، پی او ایف واہ، ایس ایس جی سی اور بائیکستان ٹریننگ ایڈیکٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ریس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

حکام کے مطابق 26 جون کو گلگت میں ٹیم منیجر کی میٹنگ کے بعد باضابطہ طور پر ایونٹ شروع ہوگیا۔ ریس کے پہلے روز گلگت سے خنجراب تک 66 کلو میٹر ریس ہوگی۔ 28 جون کو دوسرے مرحلے میں گلمت سے ڈوئیکار تک 37 کلو میٹر، تیسرے مرحلے میں ہنزہ سے سست تک 82 کلومیٹر جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں سست سے خنجراب تک 84 کلو میٹر سائیکل ریس ہوگی۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 جون کو منعقد ہوگی جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ایونٹ کے اختتام کے بعد یکم جولائی کو گلگت سے اسلام آباد کیلئے تمام ٹیموں اورآفیشلز کی واپسی ہوگی۔