جیت کا کریڈٹ

جیت کا کریڈٹ بیٹسمین اور بولرز دونوں کو جاتا ہے، سرفرا ز احمد

برمنگھم (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ بیٹسمین اور بولرز دونوں کو جاتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے جو اننگز کھیلی وہ پہلے نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں نے بہت محنت کی، ٹیم کی سوچ مثبت ہے، اگلے میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حارث سہیل 68 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں کیویز کے تین اہم کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔ پاکستان نے ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا ۔