آشیانہ ہاﺅسنگ

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا ۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم ریفرنس پر سماعت کی تو شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

ان کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ اجلاس کی وجہ سے ان کے موکل پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔اسی ریفرنس کے شریک ملزم فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کومنظور کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کرکے آئندہ سماعت پرگواہوں کودوبارہ طلب کرلیا ۔شہباز شریف کی احتساب عدالت آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کو آنے والے راستوں کو کنٹینرز کھڑے کرکے بند کر دیا گیا ۔