سیف سٹی منصوبہ سے حکومت اب کیا کرنا چاہتی ہے آپ بھی جانئے

لاہور: سیف سٹی منصوبہ گلی ،محلوں تک پھیلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے ۔ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے خط لکھا گیا ۔ خط کی کاپی وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھی ارسال کی گئی ۔ گلی ، محلوں میں بھی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ شہر میں ہونے والے جرائم پر قابو پایا جا سکے اور شہر کو محفوظ بنایا جاسکے، خط کا متن۔