آئرلینڈ اور زمبابوے

آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

ڈبلن۔(اے پی پی) آئرلینڈ اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔ زمبابوین ٹیم دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، زمبابوے کو ناکام دورہ ہالینڈ کے اب تک آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج پیر سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 4 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی، دوسرا میچ 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔