لاہور(گلف آن لائن)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کینٹ ہاﺅسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو دوبارہ 8جولائی کو طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے اسد آصف کو گزشتہ ہفتے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیںہوئے تھے۔سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر، ان کے بھائی نوید اختر کو بھی نیب نے طلب کیا تھالیکن وہ نہ پیش ہوئے۔
ملزمان پر کینٹ ہاﺅسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے متاثرین کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا ہے۔