ڈاکٹرمحمداقبال خواجہ

شوگرایک موذی مرض، محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ لائف سٹائل میں تبدیلی ہے، ڈاکٹرمحمداقبال خواجہ

خالق نگر (صباح نیوز) ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹرمحمداقبال خواجہ نے کہا ہے کہ شوگر دراصل امراض کی ماں ہے جس سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ لائف سٹائل میں تبدیلی ہے،شوگر مرض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک موذی مرض ہے جس سے دیگر امراض بھی جنم لیتے ہیں،ڈاکٹرمحمداقبال خواجہ نے مزیدکہا کہ یہ مرض دل اور گردوں پر اثرانداز ہونے کے علاوہ انسان کی قوت مدافعت، بصارت اور سماعت کو بھی متاثر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کی علامات زیادہ بھوک لگنا،تھکاوٹ او پیاس زیادہ لگنا ہے،وہ گذشتہ روزصباح نیوز سے گفتگوکررہے تھے ،اس موقع پرڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجودتھے،ڈاکٹرمحمداقبال خواجہ نے اس مرض سے بچنے کیلئے زیادہ پیدل چلنے، ورزش اور کھیل کود کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کی روک تھام میں یہ مشاغل اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نارمل انسان کو ہر تین ماہ بعد چیک اپ اور شوگر کا ٹیسٹ کرنا چاہیئے تاکہ وہ سدا صحت مند اور مطمئن زندگی گذار سکے۔
#/S